میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرینہ خان نے دوبارہ اداکاری کا سلسلہ شروع کردیا

مرینہ خان نے دوبارہ اداکاری کا سلسلہ شروع کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

نامور اداکارہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد گھر والوں کی جانب سے شوبز میں کام کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ اپنے گھر اوربچوں کی وجہ سے اس سے دوری اختیار کی ۔

ایک انٹر ویو میں مرینہ خان نے کہا کہ اداکاری کی خاطر مجھے اپنا ہیئر سٹائل بھی تبدیل کرنا پڑا لیکن فن کیلئے یہ قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ اداکاری کا سلسلہ شروع کیا ہے اور عنقریب میری ایک ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی سے آن ائیر ہو گی جبکہ مزید دو ڈرامہ سیریلز بھی نجی ٹی وی چینل سے آن ائیرہوں گی جس میں اہم کردارادا کر رہی ہوں۔

مرینہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر شناخت ڈرامہ سیریل ’’تنہائیاں ‘‘سے بنیں بلکہ اس ڈرامے کے تمام کردار مقبول ہوئے او ر خاص طو رپر بہروز سبزواری کے کردار کباچہ کو بڑی مقبولیت ملی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں