میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے
اسحاق ڈار کے دورہ یو اے ای کے دوران 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت ،ذرائع

بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی کے شکار پاکستان کیلئے بڑا دھچکا، متحدہ عرب امارات نے اسلام آباد ائیرپورٹ میں سرمایہ کاری کے معاملے سے ہاتھ کھینچ لیا۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کے حصول کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا ہے جب اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ حالیہ روابط کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان کو واضح کر دیا کہ امارات اسلام ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر حاصل کرنے میں اب مزید دلچسپی نہیں رکھتا۔ اس پیش رفت کے بعد حکومت پاکستان نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، یو اے ای کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کیلئے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیٔرز حاصل کرے گا، اس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔ باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے بات چیت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں