میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خوراک کے گندم کے ذخائرغیرمحفوظ، اسپرے کیلئے ٹینڈر طلب

محکمہ خوراک کے گندم کے ذخائرغیرمحفوظ، اسپرے کیلئے ٹینڈر طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں گندم کے گوداموں میں جراثیم کش اسپرے کرانے کا حکم دے دیا اور فوری ٹینڈر طلب کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ڈائریکٹر خوراک سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈی ڈی ایف اور ڈی ایف سی کو خط ارسال کردیا گیا ڈائریکٹر خوراک سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق گندم کے ذخائر غیرمحفوظ پڑے ہیں۔ افسران حفاظتی اسپرے کرانے میں ناکام ہوگئے ۔فیلڈافسران گندم کے ذخائرکومحفوظ کرنے کیلئے اسپرے نہیں کرارہے جس سے گندم خراب ہوجائے گی اربوں روپے کی گندم کومحفوظ کرنا فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے۔ گندم پالیسی میں واضح گائیڈ لائن ہے ،فیلڈ افسران گندم کو محفوظ رکھنے کیلئے جراثیم کش اسپرے کرائیں ۔ڈی ڈی ایف،ڈی ایف سی فوری طور پر ٹینڈرطلب کریں ۔سیپرا قوانین کے تحت اسپرے کیلئے کمپنیوں کو بلائیں۔ ڈائریکٹر خوراک نے سات نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا،گائیڈلائن پرمکمل عمل کرنے کاحکم جاری کردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں