میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (ے این ایف)نے گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق گوادر کے علاقے پدیزار میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق اے این ایف اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔اے این ایف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کشتی اور سامان قبضے میں لے لیا، سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں