سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی ، ناجائز عمارتوں سے ناظم آباد کا نقشہ تبدیل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات نے علاقے کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ہے ، ماسٹر پلان کے برخلاف ہونے والی تعمیرات میں ملوث پٹہ سسٹم مافیا بے لگام ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی منظور چانڈیو ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر بھی ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل ہیں ، انہی افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ، ضلع وسطی لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد میں بغیر نقشے اور منظوری کے3C پلاٹ نمبر 1/14 پر قوانین کے بر خلاف ناجائز تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔