میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادامیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کروں گا، بلاول بھٹوکا اعلان

آزادامیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کروں گا، بلاول بھٹوکا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کروں گا۔برطانوی میڈیا رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کر چکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، میں آزاد امیدواروں کیساتھ مsل کر حکومت بنانا پسند کروں گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب موڑتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بیک ڈور سے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے کیلئے عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کیے گئے فیصلوں کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو بھگتنا پڑیں گے، میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا اگر انہیں یہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ پاکستان کی 241 ملین کی آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر ہے۔مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مالیاتی رکاوٹوں کے باوجود پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں