پی ٹی آئی کاحکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کافیصلہ
شیئر کریں
تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں حکومت کے انتقامی اقدامات ‘پنجاب میں نگراں وزیراعلی کی تعیناتی ‘قومی اسمبلی میں استعفوں کے معاملے سمیت پارٹی راہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا. تحریک انصاف کے معتبر ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی کے اہم ترین اجلاس میں جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی حکمت عملی کو جارحانہ موڈ میں دوبارہ لایا جائے گا اور قانونی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ ملک گیر تحریک شروع کی جائے گا ،بتایا گیا ہے کہ عمران خان جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کی کال دیں گے تاہم حکمت عملی کے تحت تاریخ کے اعلان سے صرف ہرضلع کے اہم عہدیدار کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی نگران حکومت سمیت پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کو بھی سرپرائزدیا جاسکے اور انہیں جوابی اقدامات کے لیے وقت نہ دیا جائے. ایک سوال کے جواب میں اجلاس میں موجود پارٹی کے ایک اہم ترین راہنماء نے بتایا کہ عمران خان لاہور سے خود لیڈکرتے ہوئے نکلیں گے ‘سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں پر مشتمل متعددسکواڈ تیار کیے جارہے ہیں جو نہ صرف احتجاجی مظاہروں بلکہ سابق وزیراعظم کے مارچ کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں اداکریں گے۔