میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کیلئے بڑاریلیف، پارک لین ریفرنس نیب کو واپس ہوگیا

آصف زرداری کیلئے بڑاریلیف، پارک لین ریفرنس نیب کو واپس ہوگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ریفرنس پر ترمیمی ایکٹ 2022 کے بعد عدالتی دائرہ اختیار ختم ہونے کے باعث سماعت ختم کرنیکی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالتی نظیرکے طور پر پیش کیا۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک اور ایک نجی بینک کا جوائنٹ وینچر ہواتھا جس کے تحت 1.5 بلین کا قرض لیا گیا جو بعد 2.8 بلین بڑھا دیا گیا، عدالت اس کیس میں دائر ہ اختیار کا تعین کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائرہ اختیار ختم ہونیکا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔عدالت نے کہا کہ دائرہ اختیار ختم ہونے پر اب ریفرنس کی سماعت نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں