میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کو منشی کہنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ شیریں مزاری

کسی کو منشی کہنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ شیریں مزاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو منشی کہا، ان کی گرفتاری سراسر شرمناک حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟ شیریں مزاری نے کہا کہ دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں، ریاست نے کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک بھونڈا مذاق بن کر رہ گئی، شریفوں، زرداریوں اور ان کے ساتھیوں کو کوئی شرم و حیا نہیں، یہ ٹولا صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کوشاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں