میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھ پر  درج مقدمے پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، فواد چودھری

مجھ پر درج مقدمے پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، فواد چودھری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے میری عدالت پیشی پر اتنی پولیس لگا دی کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں، جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔ رات دیر گئے لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو پولیس نے راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری پیش کیا جبکہ فواد چودھری کے وکلاء کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔ عدالت پیشی کے موقع پر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پیشی پر پولیس ایسے لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں، جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہو گی، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں