میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران، پرویز الہٰی ملاقات کی اندرونی کہانی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج چیلنج کرنے کا فیصلہ

عمران، پرویز الہٰی ملاقات کی اندرونی کہانی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج چیلنج کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر (آج) بدھ کو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران احمد اویس ایڈووکیٹ نے آئینی اور قانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان آئندہ انتخابات سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں