میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکاشا بلڈرز، الاٹیز سے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصولی کا انکشاف

اکاشا بلڈرز، الاٹیز سے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصولی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا شانزل ایکسلیوز پراجیکٹ ،بکنگ و اقساط کے پیسے مختلف بینک اکائونٹس اور آفس کے لوگوں کے اکائونٹس کے ذریعے لینے کا انکشاف، ٹیکس سے بچنے کیلئے مختلف اکائونٹس سے پیسے وصول کئے گئے، ذرائع، مغل انٹرپرائز، اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ، اکاشا ایسوسی ایٹ سمیت مختلف بینک اکائونٹس میں پیسے جمع کروائے گئے، بلڈر شفقت اللہ کے خلاف الاٹیز کی کنٹونمنٹ بورڈ ملیر سمیت مختلف اداروں میں شکایت موجود، تفصیلات کے مطابق اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ملیر کے گیٹ نمبر 6 کے ساتھ واقع شانزل ایکسلیوز پراجیکٹ کی الاٹیز سے مختلف بینک اکائونٹس کے ذریعے پیسے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی الاٹیز سے بکنگ، ڈیولپمنٹ سمیت اقساط کی مد کی رقم مغل انٹرپرائز، اکاشا بلڈرز اینڈ ڈوولپرز ،اکاشا ایسوسی ایٹ سمیت کمپنی کے مختلف ملازمین کے بینک اکائونٹس میں جمع کروائی گئی، ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری کرنے کیلئے یہ حربہ استعمال کرتے ہوئے الاٹیز سے مختلف اکائونٹس میں رقم جمع کروائی گئی، شانزل ایکسلیوز کی بکنگ 2015 میں این او سی نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر شروع کی گئی جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کو ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب گامزن 2018 میں این او سی جاری کی گئی، بلڈرز شفقت اللہ شانزل نے این او سی نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی بکنگ کرتے ہوئے الاٹیز سے کروڑوں روپے لئے اور ڈھائی سال بعد کام شروع کیا اور بکنگ کرانے والے الاٹیز سے ایسکلیشنز کی مد میں 50 لاکھ، ڈاکومنٹس کی مد میں 20 لاکھ اور یوٹیلیٹی سمیت دیگر مد میں لاکھوں روپے طلب کئے، مذکورہ غیرقانونی رقم نہ دینے والے الاٹیز کو مختلف لیٹرز اور فلیٹ کینسل کے لیٹر بھیج کر ہراساں کیا گیا اور الاٹیز پر جھوٹی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، شانزل ایکسلیوز میں سرمایہ کاری کرنے والے سینکڑوں الاٹیز کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے اور بااثر بلڈرز کے خلاق ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں، شفقت اللہ شانزل کے خلاف ملیر کنٹونمنٹ بورڈ سمیت متعلقہ اداروں میں الاٹیز کی متعدد شکایات موجود ہیں، تاہم بلڈرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں