موٹروے ایم 6 میگا کرپشن کیس نیب عدالت کو منتقل
شیئر کریں
موٹروے ایم 6 میگا کرپشن کیس، اینٹی کرپشن عدالت نے کیس نیب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں مزید ایک ملزم عاشق کلیری گرفتار، 13 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد، 7 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے، تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 6 میں مٹیاری اور نوشہروفیروز اضلاع میں زمین کی خریداری میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کیس اینٹی کرپشن عدالت نے نیب عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے،حیدرآباد تا سکھر موٹر وے ایم 6 میگاکرپشن اسکینڈل کے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کردہ فیصلہ اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد نے سناتے ہوئے مقدمہ احتساب عدالت حیدرآباد کو منتقل کردیا ہے اور اب کیس کی مزید تفتیش قومی احتساب بیورو کرے گا، نیب کی جانب سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے، پولیس نے مذکورہ مقدمہ میں مٹیاری کے ڈی سی اور دیگر ملوث افراد کی سہولت کاری کرنے والے ایک اہم شخص عاشق کلیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 13کروڑ 75لاکھ 90ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی ہے یہ رقم پولیس نے ملزم کے نوابشاہ اور کراچی کے گھروں سے برآمد کی ہے بعد ازاں ملزم کو اینٹی کرپشن کورٹ اور اسکے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 7دن کے تفتیشی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔