پاکستا ن دنیامیں سب سے سستاملک آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، گورنرسندھ
شیئر کریں
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح دیگر مالک سے کم ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مہنگائی کی بہت شرح کم رہی ہے، کورونا وبا سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی ہوئی ہے، ہر کاروباری طبقے نے اپنے منافع میں اضافہ کیا12سو ٹن فی مل آٹا ریلیز کرتی ہے۔800آٹا ملز ہے سندھ میں11لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کے گوداموں میں رکھی ہوئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ گندم کی فصل سندھ میں سب سے پہلے کٹتی ہے، آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں سندھ حکومت سے کہ100 ٹن کٹوتی کیوں کی گئی؟۔انہوں نے کہاکہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب مارچ میں گندم کے فصل کی کٹائی ہونی ہے تو 4 لاکھ ٹن گوداموں میں کیوں رکھی ہے؟ اگر گندم کی قلت ہے تو وفاقی حکومت کو آگاہ کریں، وہ گھنٹے میں گندم فراہم کرے گی۔عمران اسماعیل نے کہاکہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں مہنگائی کم ہوئی ہے، پاکستان میں مصنوعی مہنگائی بھی کی گئی، سندھ حکومت نے1200 ٹن کی بجائے 1100 ٹن گندم ملوں کو دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی آٹا پنجاب میں کم قیمت میں ملتا ہے اور وہی آٹا سندھ میں مہنگا ملتا ہے، ایک طرف سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے اور دوسری طرف آٹا مہنگا کررہی ہے۔گورنر سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت جواب دے کہ 100 ٹن گندم کی کٹوتی کیوں کی؟ حکومت سندھ صوبے کے ساتھ یہ زیادتی تو نہ کرے ہمارے صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔