میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی بحریہ نے ایران کا دھماکا خیزموادلے جانے والا جہازروک لیا

امریکی بحریہ نے ایران کا دھماکا خیزموادلے جانے والا جہازروک لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی بحریہ نے 40 ٹن کھاد لے جانے والے ایک جہاز کوبین الاقوامی پانیوں میں روک لیا ہے۔اس کھاد کو دھماکا خیزمواد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس جہاز کو ایران سے اسی بحری راستے سے لے جایا جارہا تھا جو اس سے قبل یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے جہازپر سوار ہوکر اس کی مکمل تلاشی لی ہے۔اسی جہاز کو گذشتہ سال ہزاروں ہتھیار لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور منگل کے روز خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں میں جہاز کو روکنے کے بعد اسے یمن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کردیا گیا تھا۔ایک امریکی گائیڈڈ میزائل جنگی جہازاور گشت کرنے والے جہاز نے ایران سے نقل وحمل کرنے والیاس بے ریاست بحری جہاز کوروکا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں