میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، دولہے کے تھپڑ کے بعد دلہن نے اپنے کزن سے شادی کرلی

بھارت، دولہے کے تھپڑ کے بعد دلہن نے اپنے کزن سے شادی کرلی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پڑوسی ملک بھارت میں دولہے نے کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر اپنی دلہنیا کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد شادی منسوخ ہوگئی مگر دلہن نے اگلے ہی روز اس ہی کزن سے شادی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن نے 20 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی شادی سے ایک دن قبل مسائل اس وقت پیدا ہوئے، جب جوڑے اور ان کے اہل خانہ ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے جس میں ڈی جے اور ڈانس فلور شامل تھا۔مبینہ طور پر دولہا اور دلہن ایک ساتھ رقص کر رہے تھے جب تک کہ دلہن کا کزن ڈانس فلور پر ان کے ساتھ شامل نہ ہوا، معاملات ٹھیک چلتے رہے یہاں تک کہ کزن نے دولہا اور دلہن کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا جس سے مبینہ طور پر دولہا ناراض ہو گیا۔ دولہے نے دلہن اور اس کے کزن کو دھکا دیا، اس کے بعد کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے لیکن دلہن کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ دولہے نے اسے تھپڑ مارا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں