سندھ حکومت کی سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی ۔سینیٹ الیکشن کیس میں سندھ حکومت کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔ سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا، صدرمملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔سندھ حکومت نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی راے دینے سے انکار کرے ۔ سندھ حکومت نے کہاکہ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے ، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا۔سینیٹ انتخابات پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے