میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
والدہ شہادت سے قبل سالگرہ کا تحفہ چھوڑ گئی تھیں، بختاور بھٹو

والدہ شہادت سے قبل سالگرہ کا تحفہ چھوڑ گئی تھیں، بختاور بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی جانب سے 31واں یومِ پیدائش منایاگیا۔اس مناسبت سے بختاور بھٹو کے چاہنے والے ان کی زندگی کے یادگار پہلوئوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی من پسند ٹوئٹس کو لائیک کررہی ہیں۔بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھے جنوری میں ہی سالگرہ والے دن مبارکباد دیجیے گا ایڈوانس میں دینے کا کیا مطلب ہے ۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی شہادت کے بعد مجھے ان کی الماری سے ایک نکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ 18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ شہادت کے لیے تیار تھیں۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے ، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں