میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آغا سراج درانی کا گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

آغا سراج درانی کا گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے ، نیب نے آغا سراج درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پر انکوائری کے لیے کال اپ نوٹس جاری کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے ۔ آغا سراج درانی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغا سراج درانی کی سفارش پر کی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پر غیر قانونی طریقے سے کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں