میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں، امریکی محکمہ خارجہ

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

واشنگٹن:امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو 9مئی کے مظاہروں میں ملوث شہریوں کے خلاف فوجی ٹریبونلز کی جانب سے سزاں کی سنائی جانے والی کارروائی پر تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب عمل کی ضمانتوں کا فقدان ہے، پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کئے جانے والے فیصلے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔

یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے اور ان کے خلاف منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں