ن لیگ ،پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان
شیئر کریں
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاس میں ہوگا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کریں گے جبکہ ن لیگ کی طرف سے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مقامی سطح پر درپیش مسائل بارے مشاورت کی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں ن لیگ سے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کے لئے پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔