میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفت علاج ،صحت کی سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، حافظ نعیم الرحمن

مفت علاج ،صحت کی سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الخدمت کراچی کے تحت ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ’’ الخدمت فارمیسی ‘‘کاافتتاح گزشتہ روز کردیا گیا ،فارمیسی کا افتتاح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ الخدمت ہر میدان میں عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ الحدمت فارمیسیز پورے ملک میں کام کر رہی ہیں۔کراچی میں بھی الخدمت فارمیسیز کا دائرہ بڑھائیں گے ۔ کراچی میں 200فارمیسیز کے قائم کریں گے ۔ الخدمت جہاں عالمی معیار کے مطابق صحت کی سہولتیں فراہم کررہی ہے، وہاں اس کی فارمیسز میں بھی معیاری دوائوں اور فارمیسی کیلئے عالمی اصولوں کو مد نظر رکھا جا تا ہے ۔اس موقع پر چیف ایگز یکٹونوید علی بیگ، Pharm Evo کے منیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم ، ڈائریکٹر فارمیسی سروسز جمشید احمد نے بھی خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، صد ر الخدمت یوکے شوکت علی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین، الخدمت فارمیسی وہیلتھ سروسز کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت نے جہاں بنو قابل فارما سسٹ کا پروگرام لانچ کیا ہے، وہاں جلد ہم ہاؤس وائفس کیلئے بھی جلد پروگرام شروع کرنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مفت علاج اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرے کیونکہ حکومتوں کے پاس صحت کا بجٹ ہوتا ہے ،وسائل ہوتے ہیں مگر بد قسمتی سے صحت کا بجٹ عوام کی صحت پر نہیں لگتا۔ہمارے ٹیکسز کا پیسہ لوٹ مار کی نظر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت ناظم آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کیا جا رہا ہے ،جلد ایم آرآئی اور میموگرافی جسے اہم ٹیسٹ ہوں شروع کیے جائیں گے ،ہم متوسط طبقے کو کراچی کے بڑے اسپتالوں جیسی معیاری اور قابل اعتماد سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں