سائفر کیس میں ضمانت کے بعدشاہ محمود قریشی کے اہلخانہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے منتظر
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں رہائی نہیں ہو سکی۔سائفر کیس میں ضمانت پر رہا شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے منتظر ہیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کیضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں (آج) اتواراور (کل)پیر کو بند رہیں گی، تاخیر کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ کے اڈیالہ جیل میں بلا جواز قید رہیں گے۔