میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، بہار میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

بھارت، بہار میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

جرات ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں بھوج پور کے گاؤں چندی میں پیش آیا جہاں چند افراد کے ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں جیت کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ریاست مخالف مقدمہ درج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں موجود دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں