میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائیکلون بم : امریکا شدید سردی کے طوفان کی لپیٹ میں، دو تہائی آبادی متاثر

سائیکلون بم : امریکا شدید سردی کے طوفان کی لپیٹ میں، دو تہائی آبادی متاثر

جرات ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بیشتر حصوں کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ماہرین نے سائیکلون بم کے خطرے کا اظہار کر دیا۔وسط مغرب میں موسم سرما کے ایک بڑے طوفان نے حکام کو تقریبا دو تہائی آبادی کو موسم کی شدید وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سردی کی اس لہر کے باعث لاکھوں امریکی شہریوں کے سفر کرنے کے منصوبے خلل کا شکار ہو گئے۔ ماہرین کے مطابق کرسمس کے ساتھ ختم ہونے والے اس ہفتے میں متوقع طوفان سائیکلون بم کی شکل اختیار کرلے گا۔ بھاری برف باری سے شمالی میدانی علاقوں اور عظیم جھیلوں کے علاقے بالائی مسی سیپی اور مغربی نیویارک میں حد نگاہ انتہائی کم ہو جائے گی۔ شدید سردی اور تیز ہوائیں شدت اختیار کر جائیں گی۔ سردی کی یہ لہر امریکہ اور میکسیکو کی سرحد تک جنوب تک پھیل جائے گی۔ حکام نے خلیجی ساحلی ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا، الاباما اور فلوریڈا میں شدید سردی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ سائیکلون بم جسے بم ہیری کین بھی کہا جاتا ہے میں 1.25 سینٹی میٹر گھنٹہ کی رفتار سے برف باری ہونے کا امکان ہے۔ انتہائی تیز ہواؤں میں برفباری سے حد نگاہ تقریبا صفر ہو جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں