زرداری نے ن لیگ کیخلاف میدان لگالیا،لاہورمیں خیمے گاڑنے کااعلان
شیئر کریں
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کو نانی کاویہڑا سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔۔ٹنڈو الہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے ہیں۔ وفاقی حکومت اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں، یہ مسائل چلتے رہیں گے۔ بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے جارہا ہوں۔ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کروں گا۔ ان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے ملک کو نانی کاویہڑا سمجھ رکھا ہے۔کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں۔