میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان نے پاکستانی فوجیوں کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

طالبان نے پاکستانی فوجیوں کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں طالبان فوجیوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے دونوں ممالک کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے سے روک دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ بات طالبان حکام کے حوالے سے بتائی گئی۔فغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ طالبان فورسز نے پاکستانی فوج کو مشرقی صوبے ننگرہار کے ساتھ بقول ان کے غیر قانونی سرحدی باڑ لگانے سے روک دیا۔اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب سب کچھ معمول پر آگیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طالبان کے سپاہیوں نے خاردار تاروں کے گچھے پکڑے ہیں اور ایک سینیئر اہلکار نے فاصلے پر موجود سیکیورٹی چوکیوں پر تعینات پاکستانی فوجیوں سے کہا کہ وہ دوبارہ سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش نہ کریں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دو طالبان عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان اور پاکستانی افواج سرحدی واقعے پر آمنے سامنے آگئی ہیں اور صورتحال میں تنائو ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بدھ کو افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مزید شمال کی جانب سرحد پار پاکستانی علاقے سے مارٹر فائر کیے گئے۔البتہ یہ واضح نہیں کہ کیا ان واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے، حکام نے بتایا کہ افغان فوجی ہیلی کاپٹر کو علاقے میں گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں