میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سرگرم، ن لیگ سے رابطے

پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سرگرم، ن لیگ سے رابطے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے پھر سرگرم ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلی سطحی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے کیے ہیں۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ایوان بالا اور ایوان زیریں میں یکے بعد دیگرے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجاویز دیدیں، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریںگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا جواب بھی دیا گیا ہے، میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ وفاق میں دونوں ایوانوں اور پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد کی تجاویز ہیں، مناسب وقت اور مکمل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی ہمیشہ ہم نے حمایت کی ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرینگے اور اپوزیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی شکست پر مسلسل اقتدار سے ہٹنے کے مطالبات بھی آرہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں