میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس بحران،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا حماداظہر کی برطرفی کا مطالبہ

گیس بحران،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا حماداظہر کی برطرفی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کے بدترین بحران پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پھٹ پڑے۔لیاری سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد نے گیس بحران کا ذمہ دار اپنے وزیر کو قرارد دیتے ہوئے وزیر توانائی حماداظہر اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔عبدالشکورشاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کی بندش سے شہری بری طرح پریشان ہیں فوری فیصلے نہ لئے گئے تو پی ٹی آئی کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے وزیر توانائی حماداظہر اور ایم ڈی سوئی سدرن کو فوری برطرف کیا جائے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمدخان نے بھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کو خط لکھ کر بدترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ این اے237 میں گیس کی شدید قلت ہے گیس بندش کے باعث شہری شدیدپریشانی کا شکار ہیں اگر گیس بحال نہ کی گئی تواسمبلی ،سوئی گیس ہیڈآفس کے سامنے احتجاج ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں