شہر قائد میں مہاجر پیس واک نے سیاست میں ہلچل مچا دی
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ: شعیب مختار)شہر قائد میں مہاجر پیس واک نے سیاست میں بڑی کھلبلی پیدا کردی متحدہ پاکستان اور تنظیم بحالی کمیٹی کی جانب سے نوجوانانِ کراچی کی واک کی بھر پور حمایت نے متحدہ قومی موؤمنٹ کے بکھرے دھڑوں کو ایک بار پھر سے یکجا ہونے پر مجبور کر دیاخالد مقبول صدیقی کی جانب سے فاروق ستار کی دعوت قبول کرنے کا عندیہ مہاجر قومی موؤمنٹ و دیگر جماعتوں کی جانب سے پیس وا ک سے لا تعلقی پر شہر میں سیاسی کشیدگی کا خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی جانب سے شہر قائد میں نوجوانان تحریک کے پلیٹ فارم سے آ ج کریم آ باد جماعت خانہ تا مزار قائد پیس واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں متحدہ قومی موؤمنٹ کے ناراض رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ضمن میں فاروق ستار کی جانب سے گذشتہ روز متحدہ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو مہاجر پیس واک میں شرکت یقینی بنانے سے متعلق نوجوانان کراچی کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرنے پر زور دیا گیا ہے جس پر انہوں نے غور شروع کر دیاہے بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ قومی موؤمنٹ کے بچھڑے دھڑوں کے ایک ہونے کا اندیشہ ہے۔مہاجر پیس واک سے متعلق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز بھی آویز اں کیے گئے ہیں جنہیں مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کی جانب سے شدیدتنقید کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے مہاجر قومی موؤمنٹ،مہاجر اتحاد تحریک و دیگر جماعتوں کی جانب سے پیس واک سے مکمل طور پرلا تعلقی کا اعلان کر لیا گیا ہے جس کے تحت مہاجر پیس واک میں مختلف جماعتوں کے کارکنان کے آمنے سامنے آ نے کے سبب بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔