نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں دھماکے کی گتھی سلجھ نہ سکی
شیئر کریں
نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں دھماکے کی گتھی سلجھ نہ سکی، کراچی کی فیکٹری میں دھماکے سے دس جانیں چلی گئیں مگر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔متعلقہ حکام نے پہلے بوائلر پھٹنے کو دھماکے کی وجہ قرار دیا لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں کوئی بوائلر تھا ہی نہیں اور تمام کمپریسر بھی سلامت ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا۔بم ڈسپوزل کے ماہرین نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملبہ ہٹنے کے بعد اصل شواہد سامنے آئیں گے ۔ حادثے کے مقام سے مٹی کے نمونے لیکر جامعہ کراچی کی لیب بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایس پی نیو کراچی اظہر مغل کیمطابق دھماکا یقینی طور پر غفلت کے باعث ہوا۔مقدمہ درج کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر ضروری ہیں۔ غفلت سامنے آئی تو کارروائی ہوگی۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہاکہ جب تک حفاظتی اقدامات نہیں ہونگے اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے ۔اس میں سب سے زیادہ ذمہ داری فیکٹری مالکان کی ہوتی ہے جنہیں فیکٹری میں ہر قسم کے سیفٹی میژرزکا خیال رکھنا چاہئے ۔