میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کی مرکزی پارٹیاں اختلافات کا شکار

پی ڈی ایم کی مرکزی پارٹیاں اختلافات کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان میں حکومت کو گھر بھیجنے کی دعویدار پی ڈی ایم کی مرکزی پارٹیاں خود اختلافات کا شکار ہو گئیں۔ جے یو آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے۔ حافظ حسین احمد سمیت دیگر سینئر قائدین نے قیادت کے خلاف اقدامات تیز کر دیئے۔تفصیل کے مطابق بلوچستان میں متحدہ اپوزیشن جو گزشتہ کئی ماہ سے صوبے میں مخلوط حکومت کو گھر بھیجنے کا دعویٰ کر رہی تھی، ان دنوں خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔پی ڈی ایم کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کے بعد (ن) لیگ کے صوبائی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف علم بغاوت کیا تو کچھ ہی عرصہ بعد جے یو آئی کے سینئر رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین نے بھی مولانا فضل الرحمان پر سنگین الزامات لگانے میں دیر نہیں کی۔بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپوزیشن کے اندورنی اختلافات کو پی ڈی ایم کی ناکامی قرار دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانے والے خود عوام اور اپنے کارکنوں کی نظروں میں گر رہے ہیں۔اس صورتحال پر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پی ڈٰی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات کو ہوا دے کر حکومت کے خلاف جاری تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں