ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈی جی واجد ضیا نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ادارے کے کرپٹ افسران کو ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کو کسی بھی پوسٹنگ کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ مرد افسر ہو یا خاتون، 18 سے 36 ماہ تک دور دراز علاقوں میں تعیناتی ہوگی۔ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ افسران کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی 18 ماہ کیلئے ہوگی۔ من پسند پوسٹنگ کیلئے دباؤ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور افسران کیلئے یونیفارم لازم قرار ہوگی۔ چیک پوسٹ پر کسے اور کہاں تعینات کرنا ہے، اس کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر کو دے دیا گیا ہے۔