میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کے قریبی ساتھی وزیراعلیٰ سندھ پر برس پڑے

زرداری کے قریبی ساتھی وزیراعلیٰ سندھ پر برس پڑے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رئیس غلام قادرمری وزیراعلیٰ سندھ پر برس پڑے، غلام قادر مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی اچھی نہیں ،جیالوں کے کام نہیں کرتے اور کئی رہنما ئوں کو تحفظات ہیں، فریال تالپورمراد علی شاہ سے بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہونگی ۔ ایک انٹرویو میں رئیس غلام قادر مری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پر رہیں لیکن ان کی کارکردگی اچھی نہیں ، مراد علی شاہ کی ٹیم ایم این اے سکندر راہپوٹو اور سلیم باجاری پر مشتمل ہے ، وزیراعلیٰ سندھ اپنی آفیس میں صرف 3 کرسیاں رکھتے ہیں ، ایک کرسی پر مراد علی شاہ بیٹھے ہوتے ہیں اورصرف 2 لوگ ان سے مل سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بہت کنجوسی کرتے ہیں اور کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنمائوں کے کام نہیں ہوتے اورسینکڑوں رہنماچیختے ہیں کہ جیالوں کے کام نہیں ہورہے، کئی رہنما اس پر بولتے نہیں ، میرا پیغام بھلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تک پہنچے۔غلام قادر مری کا کہنا تھا کہ ایم پی اے فریال ٹالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کے اطلاعات ہیں، بھارت میں اندرا گاندھی وزیراعظم بنی تو انہوں نے کام کرکے دکھایا، شہید بینظیر بھٹو بھی وزیراعظم بنی تو انہوں نے اچھے طریقے سے وزارت اعظمیٰ سنبھالی ، فریال تالپور کو اتنا تجربہ ہے اور وہ صوبے میں کام کرسکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں