عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے، شاہد خاقان عباسی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے،کمشنر نے بتایا ہمیں نہیں معلوم عدالت کا دروازہ کس نے بند کیا؟ پیر کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلا کی بڑی تعداد عدالت کے باہر کھڑی ہے، عوام اور میڈیا کا حق ہے کہ وہ عدالت کے اندر جائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ایس پی اور کمشنر نے ان کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم عدالت کا دروازہ کس نے بند کیا۔