میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمرہ عدالت میں نواز شریف اور نیب ٹیم کا مکالمہ

کمرہ عدالت میں نواز شریف اور نیب ٹیم کا مکالمہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

احتساب عدالت سے سزا ہونے کے بعد نواز شریف نے نیب کے ساتھ اڈیالہ جیل جانے سے انکار کردیا۔کمرہ عدالت میں نواز شریف اور نیب کی ٹیم کے درمیان مکالمہ ہوا، سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کہاں لے کر جارہے ہیں؟نیب ٹیم نے نواز شریف کو جواب دیا کہ پہلے اڈیالہ لے کر جائیں گے ، آپ آج رات وہاں گزاریں گے اس کے بعد کل صبح کوٹ لکھپت جیل لے کر جائیں گے ۔نیب کے جواب پر نوازشریف نے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کیا، تاہم انہیں سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ۔میاں نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرکے انہیں اے کلاس کے خصوصی سیل میں منتقل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں