میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

منتظم
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ضرب عضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار ہیں۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔وہ ہفتہ کوپاک نیوی کے 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشن پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔کمیشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملکی مضبوط دفاع کی علامت ہے، کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کومبارکبادپیش کرتاہوں، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔ کمیشن حاصل کرنے والوں کیلیے آج انتہائی خوشی کادن ہے، ملک کے دفاع اورقومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی موثرکرداراداکررہی ہے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی کمبائنڈ نیول فورسزکیساتھ مشترکہ آپریشنز کادنیابھرمیں اعتراف کیا جاتاہے، پاکستان ہمسائے ممالک کیساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جب کہ خطے کے عوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلی کارکردگی پیش کرنے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈمیڈل اور دیگر اعزازات سے نوازاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں