بلدیہ عظمی کراچی کی سیاسی چھتری کے نیچی عہدوں کی برسات
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی ‘ سیاسی چھتری کے زیر سایہ ‘ عہدوں کی برسات گریڈ اور تجربہ بھی مسئلہ نہیں اور تو اور ‘ سپریم کورٹ سمیت محکمہ جاتی بائی لاز بھی کھڈے لائن ‘ سب سے اہم محکمہ میونسپل سروسز میں سیاسی لاڈلے اور بادشاہ گر ‘ انور بلوچ کا راج جاری ‘ ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مرکزی اہمیت کا حامل شعبہ ‘ میونسپل سروسز جس کے زیر انتظام کئی اہم شعبے ہیں جن میں قابل ذکر ‘ فائر بریگیڈ ‘ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ‘ USR ‘ مشنری پول ‘ ملیریا قلی ہیلتھ ‘ نالہ صفائی و دیگر اہم ذیلی شعبے آتے ہیں ایک جونیئر کو اسکی کمانڈ سونپ دی گئی ذرائع کہتے ہیں کہ انکا گریڈ ( 18 ) بھی متنازعہ ہئے اسکے باوجود انھیں ‘ ڈائریکٹر ایم پی ڈی /MPD ‘ کا عہدہ دے دیا گیا اسکے بعد بھی چین نہ آیا اور اس میدان کار زار کے کھلاڑی کو گریڈ ‘ 19 ‘ کے عہدے ‘ ڈائریکٹر کنٹریکٹ اینڈ مینجمنٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا بات رکی نہیں مزید برسات کیساتھ موصوف کو بطور سئنیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ‘ 20 ‘ گریڈ کا چارج دیتے ہوئے انکے نام کا ‘ کے ایم سی’ میں سکہ جاری کردیا گیا ایک جانب سپریم کورٹ کی حکم عدولی اضافی عہدے کی صورت میں تو دوسری جانب ‘ او پی ایس ‘ کا حامل افسر عدالتی احکامات کی تزلیل بھی جاری محکمے میں مبینہ سیاسی تعیناتیوں اور سنگین بیقاعدگیوں کے باعث محکمہ میونسپل سروسز اور اسکے زیلی حساس ادارے اپنی افادیت کھو رہیں ہیں جو کہ شہر اور شہریوں کیلے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ‘ ادھر محکمہ جاتی و اندرونی ذرائع نے مزید پول کھول دیا کہ اہم ترین شعبوں کے ملازمین جن میں فائربریگیڈ،مشینری پول،یو ایس آر،ملیریا قلی سمیت دیگر شعبوں میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کا راج ہئے ‘ جسکی مد میں افسران لاکھوں ماہانہ ٹھکانے لگا رہیں ہیں ایک جانب غیر حاضر ملازمین تو دوسری طرف او پی ایس افسران کی تعیناتی نے محکمے کے وجود کو ہی خطرے میں ڈال کرر کھ دیا،12 گریڈز کے سب فائر آفیسرز کو شہر کے بڑے اور اہم فائر اسٹیشن کا اسٹیشن آفیسر تعینات کرکے شعبہ فائر بریگیڈ کو مکمل طور پر غیر فعال کردیا گیا۔