میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے، دفترخارجہ

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے، دفترخارجہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہوں کیونکہ جنگ بندی سے غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روزبچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ غزہ میں اب تک 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے متاثرغزہ کے بچوں کے لیے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھی بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہورہے ہیں۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ یو اے ای کے دورہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم یکم دسمبر کو یواے ای میں ورلڈ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔رواں ہفتے ڈنمارک، سویڈن اور فن لینڈ کیساتھ باہمی مشاورت کے دور منعقد کیے گئے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں