میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان ایک فوجی کے ذریعے 2028 تک حکومت بنالیتے اسی لئے انہیںہٹایا، زرداری

عمران خان ایک فوجی کے ذریعے 2028 تک حکومت بنالیتے اسی لئے انہیںہٹایا، زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری نے انکشاف کیا ہیکہ عمران حکومت میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کے لیے 6 وزارتوں کی پیش کش کی گئی تھی، عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے۔ خصوصی انٹرویو میں آصف زرداری نے بتایا کہ عمران حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی، انہیں ملک سے باہر جانیکا کہا گیا اور کہا گیا کہ باقی پیپلز پارٹی 6 وزارتوں کے بدلے پی ٹی آئی سے مل کر الیکشن لڑے۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، عمران خان ملکی معیشت کے دشمن تھے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے ، پھر ایک کلو دودھ کے لیے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہیکہ اگلے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اسی لیے ان کی جماعت ایکشن میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں