میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیج ، ٹی وی کے مشہور فنکار اسماعیل تارا کا انتقال

اسٹیج ، ٹی وی کے مشہور فنکار اسماعیل تارا کا انتقال

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور مزاحیہ فنکار  اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ لیجنڈری اداکار تین روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم اداکار  کے گردے ناکارہ  ہو گئے تھے، انہیں آج صبح  وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسماعیل تارا نے طنز و مزاح کے مقبول پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔ اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز دیے گئے تھے۔ نامور کامیڈین کے سوگواروں میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں جس میں کام پر انہیں نگار ایوارڈ بھی ملا۔ فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پر بھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔ مزاحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامے ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور ببوا کا کردار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں