میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پاک فوج کی پریڈگرائونڈمیں ہیلی کاپٹرلینڈکرنے کی اجازت،انتظامیہ کاانکار

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پاک فوج کی پریڈگرائونڈمیں ہیلی کاپٹرلینڈکرنے کی اجازت،انتظامیہ کاانکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے خط لکھ دیا۔جی ایچ کیو نے اپنے خط میں تحریک انصاف کو آگاہ کردیا جس میں کہا گیا کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے، ان سے اجازت طلب کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کے خط کے ذریعے تحریک انصاف کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ 26 تاریخ کو فیض آباد کے مقام پر اجتماع ہوگا، امت مسلمہ کے لیڈر کو گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان کی پْرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں