میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات، صدر نے سمری پر دستخط کر دیے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات، صدر نے سمری پر دستخط کر دیے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کر دیے،جس کے بعد جنرل عاصم منیر باضابطہ طور پر نئے آرمی چیف بن گئے صدر مملکت نے بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔ واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کچھ ہی دیر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملیں گے، جہاں ان کا سیکورٹی پروٹوکول بھی پہنچے گا۔ بعد ازاں عسکری قیادت کی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں