آئی ایم ایف کا حکم مان کر عوام پر ظلم کرنا شرمناک عمل ہے ،آفاق احمد
شیئر کریں
چیئر مین آفاق احمد نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایفکی تمام شرائط مان لینے اور معاہدہ طے پاجانے کی خبر کو خوشخبری اور کامیابی قرار دیکر اپنی غلامانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں ہر ماہ 4.75پیسے اضافے کی نوید سنا کرحکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں ہر ماہ تقریباً5روپے اضافے سے مہنگائی کا جو طوفان آئیگا اسکا مقابلہ کرناپہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے مشکل ہوجائیگا،جس سے ملک میں انارکی پھیلنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ آفاق احمد نے کہاکہ حکمرانوںکو عوام کی مشکلات کا احساس ہے نہ ملک کی سلامتی کی پرواہ ہے، ایسا لگتاہے حکمران نتائج کی پرواہ کئے بغیرصرف بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایفکے حکم پر اپنی عوام پر ظلم شرمناک عمل ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں 16ارب کے قرضوں سے صرف اشرافیہ کو فائدہ پہنچا ہے عوام کو قطعی نہیں،قرضوں کی ضرورت بھی حکمرانوںکو اشرافیہ کا پیٹ بھرنے کیلئے ہے قرضوں کی ضرورت عوام کو نہیں لیکن لئے جانے والے تمام قرضے ادا کرنے کیلئے ہمیشہ عوام کے حلق سے نوالہ چھینا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ قوموںبقاء کیلئے ہتھیاروں سے زیادہ غیرت کی ضرورت ہوتی ہے،جو حکومتی اقدامات میں نظر نہیں آتی۔ آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوںسے نجات کیلئے اگر ضرورت پڑی تومتحدہ اپوزیشن کے سنجیدہ اور عوام دوست اقدامات کی کھل کی حمایت کرینگے ۔