میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے امن دشمن عناصر پھر سرگرم

کراچی کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے امن دشمن عناصر پھر سرگرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار )شہر قائد میں رواں ماہ مختلف تجارتی مراکز میں آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہ آسکی کراچی کو بدامنی کی جانب دھکیلنے کے لیے امن دشمن عناصر ایک بار پھر سرگرم ہو گئے گل پلازہ شاپنگ سینٹر کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تاجر برادری سراپا احتجاج آئی جی سندھ و ڈی جی رینجرز سے تحفظ مانگ لیا. تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے تجارتی مراکز کو حالیہ دنوں مسلسل نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہی اس ضمن میں تاجر برادری حالیہ دنوں سراپا احتجاج دکھائی دیتی ہے تمام تر معاملے پر آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ کا روزنامہ جرآت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی شہر میں مختلف کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں پے در پے آتشزدگی کے واقعات پراسرار رخ اختیار کر چکے ہیں۔ صدر کو آپریٹیو مارکیٹ ، وکٹوریہ سینٹر ، ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد گذشتہ روز گل پلازہ شاپنگ مال میں بجلی کے میٹرز میں دو افراد کی جانب سے آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے جسے وہاں پر موجود چوکیدار نے ناکام بنا دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر کے کاروباری مراکز میں ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت آگ لگائی جارہی ہے تاجر برادری گذشتہ دو سال سے کورونا وائرس سے نبرد آزما تھی اب جیسے ہی کاروبار بحال ہونا شروع ہوئے ہیں تاجر برادری کو شرپسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور کراچی کے تمام تر تجارتی مراکز پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں تاکہ بروقت کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطلبہ کرتے ہیں آتشزدگی سے متاثرہ دوکانداروں کی فوری طور پر مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار بحال کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں