میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس نے ریڈ کیا جب کہ اداکارہ گرفتار ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی۔اسٹیج آرٹسٹ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ کے فنکشن کے دوران سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے ریڈ کیا اور 2 افراد کوحراست میں لیا جس کے بعد دعا چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوا بولا، اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی اور تشدد بھی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔پولیس کے مطابق اہل علاقہ سائونڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے، 15پر اطلاع پر ڈانسر دعا چوہدری کی سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مارا تاہم نفری کی کمی اور خاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کو نہ پکڑا جا سکا، پولیس نے تھانہ گرین ٹاون میں 7 خواتین اور 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں