میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹونمنٹ اسکولوں کے اساتذہ کی مستقلی کے حکم کیخلاف اپیل خارج

کنٹونمنٹ اسکولوں کے اساتذہ کی مستقلی کے حکم کیخلاف اپیل خارج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی کنٹونمنٹ سکولوں کے اساتذہ کی مستقلی کے حکم کے خلاف اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پرخارج کردی ۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی کنٹونمنٹ سکولوں کے اساتذہ کی مستقلی کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت حکومت کی جانب سے زائدالمیعاد اپیل دائر کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر تیسرا، چوتھا کیس تاخیر سے دائر کرکے ذمہ عدالت پر ڈال دیتی ہے ، ایک کلرک حکومت کے اربوں کے کام کو خراب کر دیتا ہے ، کوئی نہ کوئی ملا ہوا ہوتا ہے جو فیصلہ آ نے کے بعد دبا لیتا ہے ، کالی بھیڑیں اداروں میں رکھیں گے تو پھر خمیازہ بھی بھگتیں ، اپیل دائر کرنے میں تاخیر ہوجائے تو پھر عدالتوں میں کیا لینے آتے ہیں ؟ اداروں کا نقصان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنا کام نہیں کر رہی تو سپریم کورٹ کیوں کلرکوں کے پیچھے جائے ، ہم کارروائی کا حکم دیں گے تو کسی ماتحت پر ساری ذمہ داری ڈال دی جائے گی ، جس کیس میں سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا وہاں ساری ذمہ داری ماتحت عملے پر ڈال دی جاتی ہے ، اداروں کے قانونی معاملات تو افسران کے ذمے ہونا چاہئیں، کلرکوں کے نہیں، اس اپیل کو بھی تاخیر سے دائر کرنے کے متعلقہ افسران ذمہ دار ہیں۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی کنٹونمنٹ سکولوں کے اساتذہ کی مستقلی کے حکم کے خلاف اپیل زائدالمیعاد ہونے کی بنیاد پرخارج کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کی درخواست میں کیس تاخیر کی معقول وجہ بیان نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں