میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 دسمبر کو یوم ثقافت جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر

6 دسمبر کو یوم ثقافت جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سندھی ثقافت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سندھی ٹوپی اور اجرک کی فروخت میں اضافہ، ریلی میں ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جائیگا، تفصیلات کے مطابق سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، 6 دسمبر کو جوش وخروش سے منانے کیلئے سندھی ٹوپی اور اجرک کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر کے نوجوان ، بزرگ ، بچے اور عورتیں اپنی ثقافت کا دن منانے کیلئے پرجوش نظر آرہے ہیں، شہر یوںکے مطابق سندھ ہماری پہچان ہے، اور ہمارایہ فرض ہے کہ ہم اپنی پہچان اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ثقافت، اپنے ملک پاکستان اور سندھ کی حفاظت کے لئے اپنی جان بھی قربان کردینگے، جبکہ ثقافت کے دن نکلنے والی ریلی میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں