میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کیلئے خطرہ بن گئیں

بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کیلئے خطرہ بن گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن گئیں،پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر 22 نومبر کو بلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں گیارہ شہری زخمی ہو گئے،بھارت رواں برس 2820 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،رواں برس بھارتی فائرنگ سے 26 شہادتیں اور 245 افراد زخمی ہو چکے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، جبکہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں