میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ کراچی چائنہ کٹنگ مافیا کی انٹری علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی

نارتھ کراچی چائنہ کٹنگ مافیا کی انٹری علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) ڈسٹرکٹ سینٹرل لینڈ گریبرز بے قابو نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں عیدگاہ گراؤنڈ پر چائنا کٹنگ مافیا کی دوسری انٹری علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی، قبضہ مافیا کے کچھ لوگ اپنا تعلق پاک فوج سے ظاہر کررہے تھے، جبکہ اس حوالے سے علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس غیرقانونی دھندے کے پس پشت مبینہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کے متعلقہ جوائنٹ سیکٹر انچارج جنھیں علاقے میں پارکنگ مافیا کی سرپرستی کا شرف بھی حاصل ہے، اس عید گاہ گراؤنڈ پر ہاتھ صاف اور ٹھکانے لگانے میں موصوف کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ مزکورہ سرکاری اراضی ادارہ ترقیات کراچی کی ملکیت بتائی جاتی ہے اسکے علاوہ علاقے کے انتہائی بااعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مزکورہ اراضی کے غیرقانونی طریقے سے ”بھاری نذرانے ” کی ادائیگی کے عوض بعد سیاسی، سرکاری افسر و اہلکار مافیا کے مابین غیرقانونی ” اشتراک” سے جعلی کاغذات بھی تیار کرلیے گئے ہیں، جس کو لیکر ”چائنا کٹنگ ” مافیا نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کیا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکٹر 9 عیدگاہ و پلے گراؤنڈ پر لینڈ گریبرز نے شفٹنگ کے نام پر غیر قانونی تعمیرات ، چائنا کٹنگ کی کوشش کی اس بابت ادارتی و علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس قبضے کے ڈرامے کے پس منظر میں موجود مرکزی کرداروں میں ادارہ ترقیات کراچی کے راشی و کرپٹ افسران ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ، میونسپل کمشنر کی ناک کے نیچے کام کرنے والا محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ کا عملہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر و اہلکار، مقامی تھانہ و پولیس و دیگر بھی شامل بتائے جارہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک چائنا کٹنگ کے سیاسی ، سماجی ، سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف حقیقی طور پر سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اس وقت تک شہر کی تاحال محفوظ رہنے والے ایمینسٹی پلاٹس ، پلے گراؤنڈ و دیگر سرکاری اراضی کا محفوظ رہنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں